30 جولائی 2014 - 18:30
داعشی دہشتگرد موصل کی سڑکوں سے غائب

عراق کے شہر موصل میں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے عوامی کمیٹیاں تشکیل دئے جانے کےبعد داعشی دہشتگرد موصل کی سڑکوں سے غائب ہوگئےہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے شہر موصل میں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے عوامی کمیٹیاں تشکیل دئے جانے کےبعد داعشی دہشتگرد موصل کی سڑکوں سے غائب ہوگئےہیں۔ کل العراق نیوز کے مطابق عینی شاہدوں نے بتایا ہےکہ عوامی کمیٹیوں کی تشکیل اور داعشی تکفیریوں پر حملوں کے بعد داعشی عناصر موصل کی سڑکوں سے غائب ہوگئے ہیں اور انہیں زیادہ تر سرکاری عمارتوں کے اطراف ہی دیکھا جاسکتا ہے۔ تکفیری دہشتگردوں کے ہاتھوں موصل میں مقدس مقامات کی مسماری کے بعد عوامی کمیٹیاں تشکیل دی گئي ہیں۔ داعش کا فکر سرچشمہ انتھا پسند وہابی مکتب فکر ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲